Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

LRE News,

(111160)
Friday, September 22, 2017 11:18 AM 

چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل دے گی:خٹک
پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر چینی سرمایہ کاری کے تناظر میں چینی زبان سیکھنا ناگزیر ہوگی
چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل دے گی:خٹک
18 ستمبر2017
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل دے گی۔
انہوں نے پیر کے روز پشاور میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اقتصادی راہداری کو چترال اور گلگت کے ذریعے وسط ایشیائی ممالک سے منسلک کرنے کے لئے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر چینی سرمایہ کاری کے تناظر میں چینی زبان سیکھنا ناگزیر ہوگیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے چھ ماہ کے کورسز کیلئے مختلف چینی یونیورسٹیوں میں جانے والے دو سو طلباء میں چیک اور دستاویزات تقسیم کیں۔
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ صوبے کے سفیر بنیں اور چین میں اپنی تعلیم میں بہترین کارکردگی دکھائیں۔
>