Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

LRE News,

(111664)
Thursday, October 12, 2017 11:51 AM 

#Gwadar #CPEC #Security
پاکستان چین سے بحری جہاز اور 8 آبدوزیں خریدے گا:

چین پاکستان کو ہتھیار برآمد کرنیوالے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جبکہ چینی فوجی ہتھیاروں کی تجارت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، پاکستان نے حال ہی میں چین سے بحری جہاز حاصل کرنے کے ایک سودے پر دستخط کئے ہیں تا ہم اس کی تفصیلات ابھی تک نہیں بتائی گئیں جبکہ پاکستان چین سے آٹھ آبدوزیں خریدنے کا بھی منصوبہ بنارہا ہے،یہ بات چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی تازہ ترین اشاعت میں فوجی ماہرین کے حوالے سے منظر عام پر آئی ہے تا ہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں۔ جدید ترین ہتھیاروں کی تیار ی اور پیداوار میں چین ترقی کررہا ہے۔بحریہ کے ایک ماہر لی جی کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار لکھتا ہے کہ چین حالیہ برسوں کے دوران عالمی اسلحے کی صنعت کا ایک بڑا تیار کنندہ بن کر سامنے آیا ہے اور وہ چھوٹے ہتھیاروں سے ترقی کر کے اب جدید ترین ہتھیار کررہا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چینی ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں 6.2فیصد کا حصہ بڑھ کر 74فیصد تک پہنچ گیا ہے،امریکی جریدے نیشنل انٹریسٹ نے اپنی 27ستمبر کی اشاعت میں کہا تھا کہ چینی ہتھیاروں کی برآمد جرمنی ، فرانس اور برطانیہ تک ہورہی ہے اور اب یہ دنیا کو ہتھیار برآمد کرنیوالا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ اب وہ دوسرے ممالک کو آبدوزیں اور ہوائی جہاز بھی برآمد کررہا ہے جن میں جنگی طیارے جے ۔20بھی شامل ہیں ، یہ سٹیلتھ جنگی طیارے چین نے خود تیار کئے ہیں اور وہ اس کی افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ملک کا چوتھی نسل کا درمیانی اور دور مار جنگی طیارہ ہے، چین ، ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ کے 55ممالک کو فوجی اسلحہ برآمد کرتا ہے۔ تا ہم ابھی تک دنیا کو ہتھیار فروخت کرنے میں امریکہ سب سے آگے ہے جو کہ ایک تہائی ہتھیار برآمد کرتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ دنیا بھر میں کم از کم 100ممالک کو اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ امریکہ کے فوجی اسلحہ کے مقابلے میں چینی اسلحہ قیمت میں بھی کم ہے اور بعد از فروخت سروس فراہم کرنے میں بھی چینی زیادہ سہولت دیتے ہیں۔اس لئے چین کی ساکھ بہتر ہے۔دفاعی ماہر لی نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو ایف 16طیارے فروخت کئے جو قیمت میں بھی زیادہ تھے اور وہ زائد المیعاد بھی تھے۔چین پاکستان کو جو جدید ترین ہتھیار اور آبدوزیں فروخت کررہا ہے۔ یہ آبدوزیں چین نے خود ڈیزائن کی ہیں، چینی ہتھیاروں کی کارکردگی بھی امریکی اور روسی ہتھیاروں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔چین کا جے ۔10ہوائی جہاز امریکہ کے ایف 16سے کمتر ہو سکتا ہے تا ہم چین کا ہانگ کی میزائل دفاعی نظام امریکہ کے پیٹریاٹ میزائل کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
>