Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

Bahria Town News,

(110191)
Friday, July 14, 2017 11:05 AM 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے بحریہ ٹاﺅن کو جاری کیا گیا حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو رنگ روڈ کا منصوبہ ایس ایل تھری بنانے کی اجازت دے دی۔ ترجمان بحریہ ٹاﺅن کا کہنا ہے کہ آج (جمعہ کو) شام 4 بجے تک گھر خالی کرنے کا وقت دیا گیا ہے تاہم اتنے مختصر نوٹس میں گھر خالی نہیں کیے جا سکتے۔
تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ کے منصوبے ایس ایل تھری کی تعمیر کے کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سمعیہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ بحریہ ٹاﺅن کا وکیل سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہو سکا۔لاہور ہائیکورٹ نے رنگ روڈ کی تعمیر روکنے کیلئے بحریہ ٹاﺅن کی درخواست خارج کردی جبکہ عدالت نے رنگ روڈ کی تعمیر روکنے کیلئے جاری کیا گیا حکم امتناعی بھی ختم کردیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ رنگ روڈ ایس ایل تھری رواں سال دسمبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے فلیٹس خالی کرانے کیلئے بحریہ ٹاؤن کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے فلیٹس خالی کرانے کیلئے مشینری روانہ کردی ہے اور بحریہ ٹاؤن میں کسی بھی وقت توڑ پھوڑ شروع کی جا سکتی ہے۔

پنجاب حکومت ذاتی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، بحریہ ٹاﺅن میں توڑ پھوڑ ہوئی تو تاریخی پریس کانفرنس ہوگی: ملک ریاض
ترجمان بحریہ ٹاﺅن کرنل ریٹائرڈ علی نے نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں ایک سکیم نکالی تھی جس میں پانچ پانچ مرلے کے گھر ہیں اور غریب لوگ رہائش پذیر ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے صبح 10 بجے نوٹس آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام 4 بجے تک گھر خالی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے رہائشیوں کو بحریہ ٹاﺅن نے متبادل انہیں رہائش دینی ہے اور ان کا انتظام کرنا ہے جس کیلئے کم از کم ایک ہفتے کا وقت تو دیا جائے
>