
:arrow_up:تھر کول سندھ کے لیے گیم چینجر بننے جارہا ہے، اگلے 5برسوں میں تھر میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے ۔
شنگھائی پاور تھر کول بلاک ٹو میں مائننگ اور پاور پلانٹ پر جلد کام شروع کردے گا۔
سی پیک منصوبے کو گوادر سمیت پورے ملک کے لیے گیم چینجر کہا جارہا ہے ۔اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا باب کھلا تو سندھ کی بھی قسمت کھل گئی ہے ۔
تھر کول جس پر کئی برسوں سے کام نہیں کیا گیا، اب مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری تھر میں ہورہی ہے ۔
سندھ اینگر تھر کول منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ تھر کول مائنگ اور کول پاور پلاٹ 2019 تک پیداوار شروع کردے گا اور مزید پلانٹ بھی لگائے جائیں گے جس کے لیے چارسے پانچ ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ۔
ساتھ ہی شنگھائی پاور تھر کول بلاک ٹو میں مائنگ اور پاور پلانٹ پر سرمایہ کاری کرنے آرہا ہے اور اگلے 4 برسوں تک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ۔
تھر میں ایک طرف سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے تو دوسری جانب روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوںگے جس سے تھر کے رہنے والوں کی زندگی بدل جائےگی ۔
سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام ہونے کے سبب ملک میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل گئے ہیں ۔
مقامی کمپنیوں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی پاور سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے ۔