کل بروز منگل کو ڈی سی گجرات نے چند ہاؤسنگ سکیمز کو غیر قانونی قرار دیا جس میں تین ہاؤسنگ سکیمز ق لیگی قیادت کی تھیں انہی ہاؤسنگ سکیمز کی وجہ سے کچھ دن پہلے گجرات میں 92 نیوز کے نمائندے مرزا وسیم بیگ کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا تھا. کل ہی کے دن گجرات ضلع کونسل میں 40 کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبوں پر ٹینڈر جاری کئے جانے تھے جس پر چوہدری وجاہت حسین اپنے من پسند لوگوں کو ٹھیکے دینا چاہتے تھے لیکن عین موقع پر ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے ٹینڈرز منسوخ کر دیئے. جس پر ق لیگی ایم پی اے وجاہت نواز اجنالہ کے بھائی اور چوہدری شجاعت حسین کے دست راست سعادت نواز اجنالہ مسلح افراد کے ساتھ ڈی سی دفتر پہنچے اور ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو دو تھپڑ رسید کیے اور بعد میں اُنکے گنڈے لاتیں مکے مارنے لگ پڑے ڈی سی کی سیکیورٹی نے فوراً ڈی پی او آفس گجرات جو کے چند فٹ کے فاصلے پر ہے اضافی نفری منگوائی اور ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو غنڈوں سے بچایا.عمران بیگ نامی سیکرٹری چوہدری وجاہت حسین کو گرفتار بھی کرلیا.
شام کو چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے ایم این اے حلقہ 68 چوہدری حسین الٰہی ڈی سی گجرات کی سرکاری رہائش گاہ پر کئی مسلح افراد کے ساتھ پہنچے اور معاملے پر خاموش رہنے کی ہدایت کر کے چلے گئے.جس کے بعد عمران بیگ کو بھی رہا کر دیا گیا. ATIF replied on Saturday, September 21, 2019 10:00 AM
Tabdeeli sarkar kay kartoot |