Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

Pakistan Property News,

(118330)
Wednesday, February 26, 2020 05:56 AM 

Pakistan Property News
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی زیر صدارت منعقدہ ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے کی لاگت سے تیرہ ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دیدی گئی۔ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس منگل کو دوبارہ منعقد ہوا جس میں 21 کروڑ روپے کی لاگت سے چار ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ان سکیموں میں ایل ڈی اے ایوینیو ون کی مین سڑکوں کی مرمت و بحالی، بلاک جے اور کے ایونیو ون کی سڑکوں کی تعمیر نو اور پلان کئے گئے اضافی ایریاز کی ڈویلپمنٹ اور جوہر ٹاو ¿ن کے بلاک جی تھری میں سڑکوں کی بہتری و بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس کے دوران ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں اور حصول اراضی کے سلسلے میں ابھی تک کی جانے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا، چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین خان ،ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی مدثر تنویر شیخ، ڈائریکٹر ای ایم ای عبدالرزاق چوہان، ڈائریکٹر فنانس احمر سہیل کیفی، پراجیکٹ ڈائریکٹرز حماد الحسن اور اقرار حسین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
>