مکرمی، اسلام علیکم!
ڈی ایچ ائے کوئٹہ، عوامی قرعہ اندازی نمبر ایک میں کامیاب امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈی ایچ ائے کوئٹہ نے پہلی پیشگی زر ادائیگی(First down payment) کی آخری تاریخ 14 اپریل 2020 سے بڑھا کر 30 مئی 2020 کردی ہے۔
پہلی پیشگی زر ادائیگی، اب 10 فیصد کی بجائے 8 فیصد اور فارم ہاوسز کی صورت میں 20 فیصد کی بجائے 16 فیصد وصول کی جائے گی۔
ڈی ایچ ائے کوئٹہ کی ویب سائٹ www.dhaquetta.org سے تفصیلات اور ادائیگی کا واؤچر ڈاونلوڈ کریں اور کسی
بھی عسکری بینک کی شاخ میں رقم جمع کروائیں۔