Pakistan Real Estate & Property News ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کو فیروز پورروڈ سے ملانے کے لیے سڑک کی تعمیر کے ٹینڈرکھول دیے گئے حبیب کنسٹرکشن سروسز نے 48کروڑ روپے میں یہ کام کرنے کی پیشکش کی جو تخمینہ لاگت سے 17فیصد کم ہے ۔ دوکلومیٹر طویل اور200فٹ چوڑی سڑک کی تعمیرکے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 57کروڑ55لاکھ روپے ہے اس مقصد کے لئے سات کمپنیوں فاسٹ ٹریک کنسٹرکشن ، زوریز انجینئرز، اقبال اختر اینڈ کمپنی ، این ایل سی ، حبیب کنسٹرکشن سروسز، خالد رﺅف اینڈ کمپنی اور صدیق چوہدری اینڈ کمپنی نے بڈ اوپننگ میں حصہ لیا۔