Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

FDA / Faisalabad Administration Recovering huge Govt land,

(121155)
Thursday, February 18, 2021 02:33 AM 

فیصل آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف اپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اس ضمن میں گذشتہ روزمزید ایک ارب 10 کروڑ روپے مالیت کی 43 ایکڑ 3 کنال 8 مرلے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائی گئی جبکہ اب تک قابضین سے 5 ارب 29 کروڑ روپے مالیت کی 523 ایکڑ دو کنال 13مرلے سے زائد قیمتی رہائشی،زرعی اور کمرشل سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ گذشتہ 8 روز میں اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے بھرپور انداز میں ایکشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل سٹی میں اب تک 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی 11 مرلہ،تحصیل صدر میں ایک ارب 69 کروڑ روپے کی 112 ایکڑ، 5 کنال 11 مرلے، تحصیل جڑانوالہ میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 19۔ایکڑ 6 کنال 19 مرلے، تحصیل تاندلیانوالہ میں 43 کروڑ روپے کی 252۔ ایکڑ 5 کنال 12 مرلے،تحصیل سمندری میں ساڑھے 12کروڑ روپے کی 48۔ایکڑ پانچ کنال 13 مرلے اور تحصیل چک جھمرہ میں 19کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی 89۔ایکڑ 2 کنال اور 7مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔
>