"نیا پاکستان اپارٹمنٹس - ایل ڈی اے سٹی" فیز ون کی تعمیر کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بینک آف پنجاب کے مابین معاہدہ -- تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔۔۔۔۔
🔹 معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے جناب احمد عزیز تارڑ اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے دستخط کیے۔
🔹 دس ارب روپے کی لاگت سے چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر، شفاف قرعہ اندازی اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال ایل ڈی اے کرے گا۔
🔹 درخواستوں کی وصولی، متوقع الاٹیوں کو لیٹر آف کمفرٹ کے اجراء سمیت کامیاب درخواست گزاروں کو اسلامک مارگیج فنانسنگ کے تحت آسان شرائط پر قرض کی فراہمی بینک آف پنجاب کرے گا۔
🔹 اپارٹمنٹس کے لیے جاری کردہ رقم کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکے گی۔
🔹 تقریب کے دیگر شرکاء میں وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید، وائس چیئرمین ایل ڈی اے جناب ایس ایم عمران، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب، سیکرٹری اطلاعات پنجاب، چیف انجینئر ایل ڈی اے سمیت بینک آف پنجاب کے متعلقہ حکام شامل تھے۔
https://www.facebook.com/watch/?v=