ایل ڈی اے کا غیر قانونی نجی رہائشی سکیموں کے خلاف سخت گیر کاروائی۔۔۔۔۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی جناب احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ منیجمنٹ (پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز) نے آہلووالہ روڈ ملحقہ فیروزپور روڈ لاہور میں واقع بیشتر غیر قانونی نجی رہائشی سکیموں میں آپریشن کرکے زیر تعمیر سڑکیں، سیوریج سسٹم، گرین بیلٹس سمیت دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا۔ کاروائی درج ذیل غیر قانونی نجی رہائشی سکیموں میں عمل میں لائی گئی۔
1- وائٹ ہومز
2- مروت ہومز
3۔ بسملہ ہاوسنگ سکیم
4۔ رضا ہومز
5۔ پاک ایونیو
6۔ الرحمان سٹی
7-گرین ویلی
8۔ ایس جے گارڈن میں غیر قانونی رہائشی سکیم فہد سٹی کا دفتر سیل۔
آپریشن کی نگرانی شہباز الحق گھرکی، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ (پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز) نے کی جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا عملہ بھاری مشینری کے ہمراہ شریک ہوا۔ اس کے علاوہ، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر علاقہ پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او کاہنہ کی سربراہی میں موقع پر موجود تھی۔