Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

Park View Housing Society NOC rehabilitation case hearing,


سپریم کورٹ میں رہنما تحریک انصاف علیم خان کی پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی این او سی بحالی کیس کی سماعت
سپریم کورٹ نے پارک ویو سوسائٹی کو سڑک سے مسلح گارڈز اور بیرئیر ہٹانے کو حکم دیدیا
سپریم کورٹ نے سی ڈی اے اور پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی کو علاقے کا مکمل نقشہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
عدالت کو فراہم کردہ نقشوں میں تضاد ہے، سپریم کورٹ
اصل مسئلے کو سمجھنے کے لیے مکمل اور صحیح نقشہ فراہم کرنا ضروری ہے، سپریم کورٹ
سی ڈی اے کے مطابق ان کی مختض کردہ جگہ پر سڑک تعمیر نہیں کی،وکیل پارک ویو علی رضا
سی ڈی اے کے مختص جگہ کا قبضہ ہی نہیں تو سڑک کیسے بنائیں؟ علی رضا
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بقول پارک ویو نے انکی پانچ کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
پارک ویو نے سی ڈی اے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
اپارٹمنٹس کیلئے مختص جگہ پر سڑک بنائی گئی، وکیل سی ڈی اے
تعمیرات ہوتے وقت تمام ادارے خاموش رہتے ہیں، جسٹس عمر عطاء بندیال
سڑک بن رہی تھی تب سی ڈی اے سو رہا تھا؟ جسٹس منیب اختر
کیس میں حقائق کو متنازع بنایا جا رہا ہے، جسٹس عمر عطاء بندیال
پارک ویو نے تعمیر شدہ سڑک پر مسلح افراد بٹھا رکھے ہیں، مقامی رہائشی
عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی
>