Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

New Orders by Government for 5 Marla House Owners,

(124168)
Tuesday, January 11, 2022 12:11 PM 

New Orders by Government for 5 Marla House Owners
پانچ مرلے کے گھرمالکان کی بھی شامت آگئی حکومت نے خاموشی کیساتھ بڑا فیصلہ کرلیا اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پانچ مرلہ گھر مالکان کی بھی شامت آ گئی ہے ان سے کرائے کی مد میں ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ کسی بھی آبادی میں واقعہ پانچ مرلے گھر کا مالک اگر اپنے گھر کے کرائے کی مد میں 18 ہزار 750 روپے سے زائد ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہے۔ تو اس پر کرائے کی شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جبکہ 5 مرلے گھر کا وہ مالک جو سالانہ دو لاکھ 25 ہزار سے زائد کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہا ہے اس سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 5 مرلے کے گھروں کے مالکان کو نوٹسز بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کو بی ایڈ نہ کرنے پربرطرف کرنے کے خلاف درخواست پر ملازمین کو30 روز میں ریگولر کرکے واجبات ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سی ای او ایجوکیشن شرافت علی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ۔موقف اپنایا گیا کہ چھ سال سے محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین ہیں،بی ایڈ نہ کرنے کی بنا ء پر ڈیڑھ سال قبل ملازمتوں سے برط
>