Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

Lahore High Court Dismissed The Income Tax Ordinance 7E,


آج بروز جمعرات جناب جسٹس شاہد جمیل خان لاہور ہائی کورٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 7E انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کو غیر قانونی اور آئین سے متصادم قرار دے کر "محمد عثمان گل بنام فیڈریشن آف پاکستان" سمیت 1200 سے زائد درخواستوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے آئین کے شیڈول 4 انٹری 50 کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صرف صوبائی حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس لگا سکتی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2022 میں ڈھائی کروڑ سے زائد غیر منقولہ جائیداد رکھنے والے پر ایک فیصد غیر قانونی ٹیکس لگا دیا تھا۔ وفاقی حکومت کے اس اقدام کے خلاف میں نے بھی مختلف اخبارات میں آرٹیکل لکھ کے توجہ دلانے کی کوشش کی تھی۔

شکریہ
محمد احمد خیام
ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ
ٹیکس کنسلٹنٹ
>