پریس ریلیز
سی ڈی اے بورڈ کا رواں برس کا چھٹا اجلاس، متعدد منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 10 اپریل، 2023): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) بورڈ کا رواں برس کا چھٹا اجلاس پیر کے روز چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں بلڈنگ اینڈ ہاوسنگ کنڑول ونگ کے قیام کی منظوری دی گئ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل بلڈنگ میں رین واٹر ہارویسٹنگ لازمی ہوگا اورکسی بھی بلڈنگ کا نقشہ واٹر ری چارجنگ ویل اور ٹینک کی تعمیر کے بغیر منظور نہیں کیا جائے. واضح رہے بلڈنگ ہاوسنگ کنٹرول ونگ کو مکمل اختیار کا حامل بنایا گیا ہے. بلڈنگ کنٹرول غیر قانونی تعمیرات کو روکے گی اور بلڈنگ بائے لاز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ اسی طرح بلڈنگ کنٹرول ونگ میں کولیفائیڈ فیلڈ سٹاف پر مشتمل پچاس ٹیمیں اپنے فرائض سر انجام دیں گی. بلڈنگ کنٹرول کی ٹیم میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دو سروئیر پر مشتمل ہوگی.
کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بورڈ نے سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ اور انوائرنمنٹ ونگ کو مزید موثر بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کی منظوری بھی دی۔ سی ڈی اے بورڈ نے سینںٹیشن ڈائریکٹورٹ اور انوائرمنٹ ونگ کے قوانین کی بھی منظوری دے دی۔ ان قوانین کی منظوری کے بعدسینٹیشن ڈائریکٹورٹ اور انوائرمنٹ ونگ کو جرمانے اور سزا کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے. سی ڈی اے بورڈ نے سینٹیشن کی فیس کے تعین کا اختیار چیئرمین کو تفویض کردیا ہے.
علاوہ ازیں سی ڈی اے بورڈ نے آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول بائے لاز ریگولیشن 2002 میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی ہے. جبکہ آئی جے پی اور مری روڈ پر تعمیرات کے لئے بلڈنگ بائے لاز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے.
بورڈ مٹینگ میں موو ایریا تین ہزار یارڈ سے پندرہ ہزار یارڈ تک فلور ایریا کے ریشو میں اضافہ کردیا گیا۔ اسی طرح ایچ سیکٹر انسٹیٹیوشنل بلڈنگ کے لئے فلور ایریا ریشو میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد کے زون ٹو، فور اور 5 کے ایجوکیشنل پلاٹس کے فلور ایریا ریشو میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا ہے. بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد میں سکولوں کے قیام کے لئے پلاٹ کرائے پر دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے. اسی طرح سکولوں کے پلاٹ رعایتی کرایوں پر 33 سال کے لئے لیز پر دیئے جائیں گے۔ یہ سکول متوسط طبقے اور مڈل کلاس کو سہولت دینے کے لئے کھولے جائیں گے. سی ڈی اے بورڈ نے فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کمیونٹی سنٹر، ڈسپنسری اور سکول کے پلاٹس اسٹیٹ ونگ کی انونٹری میں رکھے جائیں۔سی ڈی اے بورڈ نے آغوش ٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے این او سی کی منظوری بھی دی.
بورڈ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل نے ہدایت کی کہ اسلام آباد بس ٹرمینل I-11 کا کانسپٹ پلان دو ہفتوں میں پیش کیا جائے. انہوں نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بس ٹرمینل پر دو ماہ کے اندر کام شروع کیا جائے.
علاوہ ازیں سی ڈی اے بورڈ نے 2010 سے کلچرل کمپلیکس پر بند کام دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور کلچرل کمپلیکس شکرپڑیاں کا نام تبدیل کرکے الحمرا اسلام آباد رکھنے کی منظوری بھی دی. اسی طرح سیکٹر G-10 میں واقع لیڈیز کلب کا نام تبدیل کرکے سیٹیزن سینٹر G-10 رکھنے کا فیصلہ بھی سی ڈی اے بورڈ مٹینگ میں کیا گیا.
سی ڈی اے بورڈ نے گرین فنڈ کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے. اسلام آباد میں شروع کئے جانے والے تمام بڑے منصوبوں کی کل لاگت کا 2 فیصد اس فنڈ میں جمع کیا جائے گا. تمام اہم منصوبے سی ایس آر کے تحت اس فنڈ میں کنٹریبیوٹ کریں گے. اس فنڈز کے استعمال کے لئے ممبر انوائرنمنٹ اور فنانس ونگ کے سینئر افسر کو سیگنیٹری ہوں گے.
کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے پنشن فنڈ اور انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. ان فنڈز میں آمدن کا پانچ فیصد رکھا جائے گا۔
سی ڈی اے بورڈ نے اجلاس کے میں اسلام آباد میں انٹرنیشنل معیار کا فٹبال سٹیڈیم بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے.