راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی
پریس ریلیز، 4 مئی 2023
آر ڈی اے نے روز ویلی نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے سپانسرز کو نوٹس جاری کر دیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
آر ڈی اے نے سپانسرز کو متنبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ بند کر دیں۔
راولپنڈی ( ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے موضع اڈیالہ، اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیم روز ویلی کے مالکان ظفر مشتاق، شرجیل احمد اور حارث افتخار کو نوٹسس جاری کر دیے اور ان کے خلاف آر ڈی اے لوگو (logo) کو غیر قانونی طور پر استعمال کر کے عوام الناس کو دھوکہ دینے وگمراہ کرنے اور پراجیکٹ کو منظور شدہ ہاؤسنگ کے طور پر دعویٰ کر کے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لگانے کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای آر ڈی اے نے مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف ڈیمولیشن آرڈر بھی جاری کر دیا ہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپانسرز کو بھی فوری طور پر متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ کو فوری طور پر روک دیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو بھی ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور دیگر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرادی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام کو اپنے مفاد میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے چیک کریں۔ اسے آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پلاننگ ونگ آر ڈی اے نے سائبر کرائم ونگ، ایف آئی اے سے بھی درخواست کی ہے کہ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ان کے گھپلوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا جرائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کی طرف سے کیے گئے ہیں اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 37 کے تحت بھی قابل توجہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ڈویلپمنٹ پر جرمانہ، جب تک نادہندہ رہے گا جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔