Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

RDA demolishes shed of house under construction on Faisal Co,


راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی
پریس ریلیز، 9 مئی 2023
آر ڈی اے نے فیصل کالونی سروس روڈ پر زیر تعمیر گھر کا شیڈ مسمار کر دیا اور 2 دکانیں سر بمہر کر دیں
راولپنڈی ( ) ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے غیر قانونی وغیر مجازعمارت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیصل کالونی سروس روڈ نزد اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر زیر تعمیر گھر کے شیڈ کو مسمار کر دیا ہے اور دو دکانوں کو سر بمہر کر دیا ہے۔
آر ڈی اے ترجمان نے کہا شکایت کنندہ سجاد حیدر عباسی کونسلر کی جانب سے کی گئی شکایت پر نوٹس لیتے ہوے آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے آج غیر قانونی تعمیر کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، انچارج/اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے متعلقہ تھانے کی پولیس کے تعاون سے غیر قانونی عمارت کے خلاف آپریشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا مسمار شدہ اور سر بمہر شدہ جائیداد کا مالک این او سی، پلانز، نقشے اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ آر ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشہ جات، عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری کے لیے فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کریں اور کنٹرولڈ ایریا میں تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کو ریگولرائز کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس بھی اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ہر قسم کی تجاوزات کو جہاں تک ہو سکے ہٹائیں تاکہ وہ مزید نقصان سے بچ سکیں۔ آر ڈی اے نے عوام الناس کے بہتر مفاد میں غیر قانونی و غیر مجاز رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس اور بلند و بالا عمارتوں میں سرمایہ کاری نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اگر اتھارٹی کی طرف سے منظوری نہیں دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ، "آر ڈی اے شہریوں لو مشورہ دیتا ہے کہ ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اتھارٹی سے رابطہ کریں تا کہ نقصان سے بچ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
>