Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

Auction in Islamabad,

(127848)
Wednesday, May 31, 2023 01:20 PM 

پریس ریلیز

اسلام آباد (پ ر: مورخہ 30 مئی، 2023): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کو پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز بھی بھرپور پزیرائی ملی۔ نیلامی میں اب تک 15 پلاٹس 18.50 ارب سے زائد میں فروخت کئے جا چکے ہیں۔ پلاٹس کا نیلامی 31 مئ کو بھی جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں جاری رہے گی۔

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈائریکٹر فنانس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لئے مؤثر انتظامات کئے ہیں۔ جس کے باعث سرمایہ کار بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لے رہے ہیں اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کررہے ہیں۔

موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔
>