Lahore Real Estate Forum

                                                          
 
Back to Forum |

Auction in Islamabad Day 1,

(127849)
Wednesday, May 31, 2023 01:21 PM 

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کےپہلے روز پانچ پلاٹ نیلام کئے گئے ۔نیلامی کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نیلامی کے پہلے روز 5 پلاٹس 4.751 ارب روپے میں فروخت کئے گئے۔ سہہ روزہ پلاٹوں کا نیلام عام 31 مئی تک جناح کنونشن سینٹر جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق کمرشل پلاٹوں کے تین روزہ نیلام عام کے پہلے روز اسلام آباد کے ایف سیون مرکز کا 700 مربع گز کا پلاٹ 1.7 ارب روپے کی مالیت میں فروخت کیا گیا۔ اسی طرح ڈی بارہ مرکز کا 711.11 مربع گز کا پلاٹ 89 کروڑ روپے میں نیلام ہوا جبکہ جی ٹین مرکز کا 177.77 مربع گز پلاٹ 27.3 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔ سیکٹر آئی ایٹ مرکز کا 666.66 مربع گز کا پلاٹ 1 ارب 3 کروڑروپے میں نیلام کیا گیا، مزید برآں سیکٹرجی نائن ٹو کا پیٹرول پمپ پلاٹ 1227.76 مربع گز کا پلاٹ 84.5 کڑور روپے میں فروخت کیا گیا،نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈرایکٹر اربن پلاننگ، ڈرایکٹر ریجنل پلاننگ، ڈرایکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ II اور ڈرایکٹر فنانس کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں باقی کمرشل پلاٹس کی نیلامی 30 اور 31 مئی 2023 کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہی منعقد ہوگی۔موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔
>