راولپنڈی ڈیویلپمنٹ آتھارٹی
پریس ریلیز، 23 نومبر، 2023
آر ڈی اے نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم ہاکس میلبورن کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے بگہ شیخاں میں واقع غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم ہاکس میلبورن کے مالک سردار حیدر علی کو غیر قانونی طور پر مارکیٹنگ کرنے جو کہ شوشل میڈیا کے ذریعے زیڈ اے انویسٹمنٹ کی جانب سے آر ڈی اے کے منظور شدہ لوگو (Logo) کے ساتھ تشہیر کی جا رہی ہے کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے نے نوٹس لیتے ہوے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سرمایہ کاری کرنےسے گریز کریں اور کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھپلے اور دھوکے میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل عوام کو گمراہ کرنےودھوکہ دینے کے مترادف ہے اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 12 (5) اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2021 کے رول 04 کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا، ہاؤسنگ سکیم کا رسمی منظوری سے پہلے اسکیم کی مارکیٹنگ کا عمل غیر قانونی اور غیر مجاز ہے۔ عام لوگوں کو اس سے بچنے کی تلقین کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا، "کوئی سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا یا کسی بھی طریقے سے پلاٹوں یا ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت کی تشہیر نہ کرے"۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی میڈیا کے ذریعے اشتہارات و تشہیر، اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کو فوری طور پر روک دیں۔ عدم تعمیل کی صورت میں، آپ کے خلاف پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔